امریکی صدر گزشتہ روز دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے تھے جہاں احمد آباد اسٹیڈیم میں ’نمستے ٹرمپ ‘ تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا نام غلط لیا۔
نمستے ٹرمپ تقریب کے موقع پر اسٹیڈیم میں ہزاروں لوگوں سے بھرا ہوا تھا اور جیسے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کے نام غلط تلفظ سے ادا کیا تو پورا اسٹڈیم قہقہوں سے گونج اُٹھا۔
خطاب کے دوران امریکی صدر نے جب بھارتی کرکٹر کے نام غلط تلفظ سے ادا کیے تو بھارتی صدر نریندر مودی بھی مسکرا گئے۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر امریکی صدر کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی اور اسی دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اڑایا۔
آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں امریکی صدر کے خطاب کے دوران بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے نام کے غلط تلفظ کا مذاق اڑایا۔