سپر ہٹ اینی میٹڈ فلم ڈونکی کنگ کولمبیا میں بھی دھوم مچانے کیلیے تیار


جیو فلمز کی سپر ہٹ اینی میٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ اب کولمبیا کے سینما گھروں میں بھی دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔

جنوبی کوریا، اسپین، ترکی، روس اور یوکرین میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب ’دی ڈونکی کنگ‘ 9 جنوری سے کولمبیا کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

پاکستان کے نمبر ون ٹی وی چینل “جیو ٹی وی” کی تیار کردہ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘  کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، شائقین اتنی عمدہ اور خوبصورت فلم بنانے پر فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

شائقین امید رکھتے ہیں کہ اسی قسم کی فلمیں دونوں ممالک کو ثقافتی طور پر ایک دوسرے کے قریب لانے میں بڑا اہم کردار ا دا کریں گی۔

فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کو بچوں کی جانب سے بے حد پسند کیے جانے کے ساتھ ساتھ عمر رسیدہ اور نوجوانوں نے بھی خوب پسند کیا ہے۔

دوسری جانب اینی میٹڈ فلم کی ترکی کے مختلف سینما گھروں میں اس ہفتے بھی نمائش جاری رہے گی اور خاص طور پر نیو ائیر کے موقع پر اس فلم کو دیکھنے والے افراد کی تعداد میں بے حد اضافہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ’دی ڈونکی کنگ‘ پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم اکتوبر 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی جو کہ جیو فلمز اور تلسمان اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بنائی گئی تھی۔

اینی میٹڈ فلم نے ریلیز ہونے کے بعد 25 ہفتوں میں 24.75 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں