‘سپر اسٹار’ کے پریمیئر پر سجل احد کی جوڑی توجہ کا مرکز


اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار بلال اشرف کی نئی فلم “سپر اسٹار” کے پریمیئر میں اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی جوڑی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ڈرامہ سیریل ‘یقین کا سفر’ سے مقبول ہونے والی مداحوں کی پسندیدہ جوڑی احد سجل نے رواں برس عیدالفطر پر منگنی کی تھی اور اب سب کو دونوں کی شادی کا انتظار ہے۔

گزشتہ روز فلم کے پریمیئر پر شوبز ستاروں کا میلہ سجا جس میں منگنی کے بعد پہلی مرتبہ احد سجل نے ایک ساتھ شرکت کی۔

اس دوران دونوں ہی میچنگ کرتے ہوئے کالے رنگ کے لباس میں ملبوس تھے جس سے سب کو اپنی طرف خوب متوجہ کیا۔

دونوں نے پریمیئر میں موجود شوبز شخصیات سے ملاقات کی اور خوب مبارک باد سمیٹی۔

احد رضا میر اور سجل: شوبز انڈسٹری کے دو درخشاں ستاروں کا ایک ہونے کا فیصلہ

اس موقع پر دونوں نے خوب تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

واضح رہے کہ احد رضا میر نے منگنی کے کچھ عرصے بعد جیو نیوز کے مارننگ شو ‘جیو پاکستان’ میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی سجل علی سے شادی جلد ہو گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں