سپریم کورٹ رولز میں ترمیم کا پہلا ڈرافٹ تیار


اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے ازخود نوٹس کے اختیار کے استعمال سے متعلق سپریم کورٹ کے رولز میں ترمیم کا پہلا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رولز میں ترمیم کے پہلے ڈرافٹ کے تحت ازخود نوٹس کے اختیار کے استعمال سے متعلق سماعت کے لیے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ بینچ تشکیل دیں گے لیکن خود سماعت کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ازخود نوٹس پر فیصلے کے بعد لارجر بینچ میں اپیل کا حق ہوگا جب کہ جونیئربینچ کے فیصلے کے بعد اپیل میں چیف جسٹس لارجر بینچ کا حصہ بن سکیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ ڈرافٹ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تیار کیا ہے  جسے 12 دسمبر کو فُل کورٹ کے سامنے رکھ دیا گیا ہے، تمام ججز کی رائے سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ رولز میں ترمیم کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں