سٹاک مارکیٹ میں 426 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر 8 پیسے سستا ہو گیا


کراچی: سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، تجارت کے دوران 426 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہو گیا.

انٹر بینک میں ڈالر، روپے کے مقابلے 8 پیسے گرنے کے بعد 154 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج تیزی کا رجحان رہا، 426 پوائنٹس اضافے سے 100انڈیکس 41 ہزار 274 کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی جب آخری روز 100 انڈیکس میں 279 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی جس کے سبب سرمایہ کاروں کے 40 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں