سویرا ندیم کے بدلے بدلے انداز، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

سویرا ندیم کے بدلے بدلے انداز، دیکھنے والے دنگ رہ گئے


90 کی دہائی میں اداکاری سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ سویرا ندیم نے اپنا انداز تبدیل کرکے ہر ایک کو حیران کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی چند حالیہ تصاویر شیئر کرکے ماضی کی یادوں کو تازہ کر دیا۔

سویرا ندیم نے نجی لائف اسٹائل میگزین کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جنہیں دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

نئی تصاویر میں باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ نے اپنا وزن کم کرکے سب کی داد وصول کرلی۔ ان تصاویر میں زیادہ خوبصورت، شاندار اور جوان لگ رہی ہیں۔

سویرا ندیم کے وزن میں کمی کے بعد کی اس سے پہلے اور بعد کی کچھ تازہ ترین تصاویر یہ ہیں۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

صرف صارفین ہی نہیں بلکہ ساتھی فنکار بھی ان کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اصل خوبصورتی تو یہ ہے، اداکار عمیر عالم نے ان کی خوبصورتی کو صدا بہار قرار دے دیا جبکہ اداکارہ ثناء فخر نے انہیں دلکش کہا اور اداکار حارث وحید نے دل والے ایموجیز بناکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں