سوہنی دھرتی اور جیوے، جیوے پاکستان جیسے مقبول گیت گانے والی شہناز بیگم انتقال کر گئیں


ڈھاکہ: سوہنی دھرتی اللہ رکھے اور جیوے، جیوے پاکستان جیسے مقبول گیت گانے والی شہناز بیگم انتقال کرگئیں۔

شہناز بیگم بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ میں مقیم تھیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ خالق حقیقی سے جاملیں۔

67 سالہ شہناز بیگم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

شہناز بیگم 2 جنوری 1952 کو مشرقی پاکستان کے شہر ڈھاکہ میں پیدا ہوئیں۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے شہناز بیگم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، وہ کمال کی گلوکارہ تھیں جنہوں نے جمیل الدین عالی کا لکھا گیا نغمہ ‘سوہنی دھرتی اللہ رکھے’ گایا، جو آج تک ہمارے دل و دماغ میں گونجتا ہے


اپنا تبصرہ لکھیں