سونے کے نرخ 200 روپے فی تولہ بڑھ گئے


کراچی: فی تولہ اورفی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور172روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی سطح فی اونس سونے کی قیمت9ڈالرکے اضافے سے1476ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث  بدھ کو فی تولہ اورفی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور172روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 86200روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر73903روپے ہوگئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں