سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی


  کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 1848 ڈالر کی سطح پر آگئیں۔ 

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 5200 روپے اور 4458 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 183400  روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 157236 روپے کی سطح پر آگئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں