پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 307 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 307 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کمی کے بعد سونا 1831 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔