سونے کی قیمت میں مزید اضافہ


پاکستان میں فی تولہ سونا 2000 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

ملکی صرافہ بازار کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ پانچ ہزار ایک سو روہے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونا بلند ترین سطح 1715 روپے مہنگا ہوکر 90106 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 20 ڈالر اضافے سے 1777 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں 29 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 167 روپے 36 پیسے پر بند ہوا جبکہ پورے سیشن کے دوران ڈالر 168 روپے 10 پیسے کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں