سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا جس کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا ، سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 700روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ دس گرام سونا 171 روپے کے اضافے سے 100051 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 41 ڈالرز کے نمایاں اضافے سے 1961 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ
سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا…
یاد رہے اس سال سونے کی قیمت میں کورونا کے باعث 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہےجبکہ گذشتہ 30 دنوں کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 186.77 ڈالر کا اضافہ ہوا اور 6 ماہ کے دوران 30 فیصد اضافے کے ساتھ سونا 415 ڈالر مہنگا ہوا ہے۔