کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے 1833 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 850روپے اور 729روپے کا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 141850 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 121614 روپے ہوگئی۔