سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 97 ہزار 800 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سونے کی نئی قیمت نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ دیئے اور جمعے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 858 بڑھ گئی۔

ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 97 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت  اضافے سے 83 ہزار 843 روپے تک پہنچ گئی جو ملکی تاریخ میں نئی بلند ترین قیمت ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں