سونی نے طویل عرصے بعد ایک کم قیمت ایکسپیریا اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔
ایکسپیریا ایس 2 کو جاپان میں متعارف کرایا گیا ہے جس کے بارے میں لیکس کچھ ہفتے سے سامنے آرہی تھیں۔
ایکسپیریا ایس 2 میں 5.5 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور گوریلا گلاس 6 پروٹیکشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔
159 گرام وزنی یہ فون 4 جی ایل ٹی ای سپورٹ فراہم کرتا ہے۔
فون کے اندر میڈیا ٹیک کے ہیلیو پی 35 پراسیسر موجود ہے۔
ایکسپیریا ایس 2 میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے تاہم اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
کم قیمت ہونے کے باوجود سونی کے دیگر فونز کی طرح یہ ڈیوائس بھی واٹر اور ڈسٹ پروف ہے۔
فون میں پیڈفون جیک کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر پاور بٹن کے اندر چھپا ہوا ہے۔
کمپنی کے مطابق ایس 2 میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے اور بیٹری لائف کو پراسیسر اور چھوٹی اسکرین کی مدد سے بڑھایا گیا ہے۔
فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمروں سے لیس ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔
یہ فون 28 مئی سے جاپان میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 22 ہزار جاپانی ین (30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔