سونا فی تولہ 200 روپے مہنگا


ملک میں آج ایک تولے سونا 200 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2 ہزار 659 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں