ar
شادی کرنا مزید دشوار ہوگیا، سونا پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہپنچ گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ دس ہزار نو سو روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافہ کے بعد 95078 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 01 ڈالر اضافہ کے بعد 1811 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونےکی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 10 ہزار نو سو روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 95 ہزار 078 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔