سوناکشی کی شادی کی تقریب سے بھائی لو اور خوش غائب

سوناکشی کی شادی کی تقریب سے بھائی لو اور خوش غائب


اداکارہ سوناکشی سنہا کی زندگی کے سب سے بڑے دن پر مبارکباد دینے کےلیے انکا اپنے بھائی ہی موجود نہیں تھے۔ 

بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے اپنے دوست ظہیر اقبال سے 7 سال کے ریلیشن میں رہنے کے بعد 23 جون کو بالآخر شادی کرلی۔

شادی کی تقریب سوناکشی کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

تقریب میں سوناکشی کے والدین کو تو دیکھا گیا لیکن بھائی لو سنہا اور خوش سنہا تقریب سے غیر حاضر تھے۔

جب لو سنہا سے انکی غیر موجودگی کا سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی لیکن وجوہات بتانے کےلیے وقت مانگ لیا اور کہا کہ انہیں کچھ وقت دیں وہ اس حوالے سے بتادیں گے۔

دوسری جانب سوناکشی کے قریبی دوست ثاقب سلیم نے بھائیوں کی غیر موجودگی میں بھائیوں کے فرائض ادا کیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں