سوناکشی سنہا کی پہلی ڈرامہ سیریز ’دھاڑ‘ کا ٹیزر جاری

سوناکشی سنہا کی پہلی ڈرامہ سیریز ’دھاڑ‘ کا ٹیزر جاری


بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا فلمی دنیا میں اب سلمان خان کے نقشِ قدم پر چلتی نظر آئیں گی۔

بالی ووڈ فلم ’دبنگ‘ میں پولیس اہلکار سلمان خان کی اہلیہ کا کردار نبھانے کے بعد اب سوناکشی سنہا خود پولیس اہلکار بنیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی ڈرامہ سیریز ’دھاڑ‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں سوناکشی سنہا پولیس اہلکار کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ایکشن اور سسپینس سے بھرپور اس فلم سیریز کا پہلا ٹیزر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ہے جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 8 پارٹس پر مشتمل اس سیریز میں سوناکشی سنہا ایک سیریل کلر کو ڈھونڈتی نظر آئیں گی جس نے 27 خواتین کو قتل کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرامہ سیریز ’دھاڑ‘ 12 مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی جبکہ اس کا ٹریلر 3 مئی کو ریلیز کردیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں