سوناکشی سنہا نے شادی کے یادگار و دلچسپ لمحات پر مبنی ویڈیو شیئر کردی

سوناکشی سنہا نے شادی کے یادگار و دلچسپ لمحات پر مبنی ویڈیو شیئر کردی


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر، اداکار ظہیر اقبال نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی منفرد ویڈیو شیئر کی ہے۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دلچسپ لمحات دیکھے جا سکتے ہیں۔

ویڈیو میں میوزک کم اور اوریجنل آوازیں زیادہ سنائی دے رہی ہیں جو کہ اس ویڈیو کو مزید خوبصورت اور منفرد بنا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس طرح کی آوازوں کے لیے ایک خصوصی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’Autonomous sensory meridian response‘ کہا جاتا ہے۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی اس مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’شادی اے ایس ایم آر، اسے محسوس اور انجوائے کریں، ہم نے یہ کر دکھایا۔‘

یاد رہے کہ 7 برسوں سے محبت کے رشتے میں جڑے اس جوڑے نے گزشتہ ماہ سول میرج کے ذریعے اپنے رشتے کو مضبوط اور دنیا کے سامنے باضابطہ طور پر ایک نام دیا ہے۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے 23 جون کو شادی کی تھی۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کرائی ہے۔

بالی ووڈ کی اس جوڑی نے فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ اور ویڈیو بلاک بسٹر میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں