سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ لیک

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ لیک


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ لیک ہوگیا۔

کچھ روز قبل بھارتی میڈیا نے یہ خبر دی کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جس کے بعد اب شادی سے 10 دن پہلے جوڑے کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس آڈیو دعوت نامے میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اپنے7 سالہ تعلقات کے بعد شادی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

ظہیر اقبال نے آڈیو پیغام میں یہ بھی کہا کہ ہماری شادی کی یہ خوشیاں عزیز و اقارب اور دوستوں کے بغیر ادھوری ہیں اس لیے آپ سب لوگ جہاں کہیں بھی مصروف ہیں سب کام چھوڑ کر ہماری شادی کی تقریب میں شرکت کریں، ہمیں آپ کا انتظار رہے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں