بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونالی باندرے نے خود کو حادثاتی اداکارہ قرار دے دیا۔
ایک بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ سے گفتگو کے دوران سونالی نے اپنی زندگی اور پروفیشن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی کسی ایکٹر سے متاثر نہیں ہوئیں۔
آپ کو اداکارہ بننے کیلئے کس چیز نے متاثر کیا؟ اس سوال کاجواب دیتے ہوئے بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مجھے کبھی بھی ایکٹنگ کرنے کی ترغیب نہیں ملی، میں حادثاتی طور پر اداکارہ بن گئی، پھر جب میں ایکٹنگ میں آگئی تو میری کامیابی کا سفر جاری رہا اور مجھے اس سے پیار ہوگیا ۔
خیال رہے کہ سونالی باندرے نے دوبارہ ایکٹنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے، وہ ایک ڈرامہ سیریز دی بروکن نیوز کے دوسرے سیزن میں کام کررہی ہیں، اس سیزیز میں ان کے ساتھ شریا پلگانکر اور جادیپ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔