سومی علی نے سلمان خان کے خلاف پوسٹ شیئر کرکے حذف کردی

سومی علی نے سلمان خان کے خلاف پوسٹ شیئر کرکے حذف کردی


پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ و مصنفہ سومی علی نے سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار سلمان خان کے خلاف پوسٹ شیئر کر کے حذف کر دی۔

سلمان خان عرف سلو بھائی کی ذاتی زندگی سرخیوں میں آنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ سلمان خان کی شادی کے موضوع سے لے کر ماضی میں رہنے والے معاشقے تاحال زیرِ بحث رہتے ہیں۔

ایشوریا رائے، کترینہ کیف، سومی علی، اور سنگیتا بجلانی جیسی کئی اداکاراؤں کے ساتھ اداکار کے ماضی میں تعلقات رہے جس پر یکے بعد دیگرے تقریباً سلمان خان کی سب ہی گرل فرینڈز نے اداکار پر ذہنی اور جسمانی تشدد جیسے الزامات لگائے ہیں۔

اب سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ، سومی علی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ کے ذریعے سلمان خان کے ناقدین سمیت دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبزول کروا لی ہے۔

سومی علی نے حال ہی میں اپنے سابق بوائے فرینڈ (سلمان خان) کا ذکر کرتے ہوئے اُن کے خلاف ایک پوسٹ شیئر کی، بعد ازاں اُسے حذف کر دیا جبکہ اب بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سومی علی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا۔

سومی علی نے اس پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ماضی میں اُن کے بوائے فرینڈ سلمان خان نے اُنہیں اپنا ذہنی سکون اپنے ہاتھوں خود ختم کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر انٹرنیٹ صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ سومی علی یہاں اپنے اسقاطِ حمل کی جانب اشارہ کر رہی ہیں۔

21 ستمبر 2023 کو کی گئی سومی علی کی جانب سے اس پوسٹ میں اداکارہ نے سابق بوائے فرینڈ، سلمان خان پر تنقید بھی کی تھی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں سومی علی نے سلمان خان کو ٹیگ کرتے ہوئے اُنہیں نفرت انگیز اور بدسلوکی کرنے والا شخص قرار دیا، سومی نے سلمان خان کا اُن کے والد سلیم خان کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے متعدد خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا الزام  بھی لگایا۔

سومی علی نے سلمان خان پر مزید الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی سابقہ گرل فرینڈز کو مارا پیٹا کرتے تھے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ پوسٹ شائع کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی سومی نے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

پوسٹ کے حذف ہونے کے بعد اب سومی علی کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اُن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ انہوں نے شیئر نہیں کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں