شلپا شیٹی اور انکے شوہر راج کندرا بالی ووڈ میں ایک دوسرے کو چاہنے والے جوڑے کے طور پر جانے جاتے ہیں اور دونوں پابندی کے ساتھ اپنے انٹرویوز اور سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک دوسرے کےلیے محبت اور ستائش کے جذبات اظہار کرتے ہیں۔
حال ہی میں راج کندرا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام کی اسٹوری پر اہلیہ شلپا کے ساتھ کی جانے والی پر مزاح گفتگو کا اسکرین شوٹ شیئر کرتے ہوئے اس میں شلپا سے مذاق کے دوران اپنی مخصوص حاضر جوابی کا مظاہرہ کیا۔
اس گفتگو کے دوران شلپا شیٹھی نے راج کندرا سے پوچھا کہ آپ مجھ سے کتنی محبت کرتے ہیں؟ راج نے پر مزاح انداز میں غیر موقع طور پر کہا 72 فیصد کرتا ہوں۔ تو شلپا نے سوال کیا کہ 100 فیصد کیوں نہیں؟ راج نے نہایت مزاحیہ انداز میں جواب دیا 28 فیصد لگژری آئٹمز پر ٹیکس جو دینا پڑتا ہے!!
واضح رہے کہ شلپا اور راج کی گزشتہ برس 14 نومبر کو شادی کی سالگرہ تھی جسے منانے کے لیے دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹا گرام پر دلوں کو چھولینے والی ویڈیوز بھیجیں۔
ویڈیوز میں آپسی محبت اور پیار پر مبنی پیغامات کا تبادلہ کیا گیا اور دونوں نے شادی کی 14ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔