سوشل میڈیا پر تعریف سے متعلق سوال، جھانوی کپور کا دلچسپ جواب

سوشل میڈیا پر تعریف سے متعلق سوال، جھانوی کپور کا دلچسپ جواب


بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی تعریف سے متعلق سوال کا دلچسپ انداز میں جواب دیا۔

جھانوی کپور نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 2018 کی فلم دھک دھک سے کیا، وہ ان دنوں اپنی آئندہ آنے والی فلم الجھ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے حالیہ انٹرویو کے دوران ان سے کہا گیا کہ لوگ انکی تعریف کرتے ہیں تو اس پر انھوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسکے لیے انھیں پیسے دیتی ہیں۔ تاہم انھوں نے وضاحت کی کہ انکے پاس اسکے لیے اتنا بجٹ نہیں ہے۔

ان سے پوچھا گیا کہ بطور اداکار وہ اپنی پرفارمنس کے بارے میں کیا کہیں گی، جھانوی نے کہا میں اپنی پرفارمنس پر کمنٹ نہیں کر سکتی کیونکہ جج عوام ہوتے ہیں۔ میں خود کے بارے میں کیسے بیٹھ کر بولوں، تاہم میں بہت پراعتماد ہوں، میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ بہت اچھی پرفارمنس دے رہی ہوں۔

جب ان سے کہا گیا کہ لوگ انکے بارے میں اچھی چیزیں کہہ رہے ہیں تو انھوں نے پرمزاح انداز میں کہا پیسے دے کر کہلوا رہی ہوں۔

سوشل میڈیا پر اپنی پبلک ریلشننگ کے حوالے سے افواہوں پر جھانوی نے کہا جب بھی میں دیکھتی ہوں کہ کوئی غلطی سے بھی میری تعریف کر رہا ہے تو کہا جاتا ہے کہ یہ یقینی طور پر میرے پی آر والے ہیں۔

میرا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرے پاس اپنی تعریف کروانے کے لیے اتنا بجٹ نہیں ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں