سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نےپاکستان سمیت مزید 18 ملکوں سےبینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شیئر کرنے کی اجازت دے دی ہےتاہم اس سہولت سے نئے ممالک 2021سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔
سوئس میڈیا کےمطابق ان ملکوں میں پاکستان، عمان، آذربائیجان، قازقستان، لبنان، برونائی ، پیرو سمیت 18ملک شامل ہیں۔
سوئٹزرلینڈ کےایوان نمائندگان اور سینیٹ نے گزشتہ دنوں بینک اکاونٹس کی خودکار طریقے سے شیئرنگ کی منظوری دی۔
اس طرح سوئس حکومت ان ملکوں میں اپنے شہریوں کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرسکےگی۔
حال ہی میں سوئس حکام نے اس بات کا انکشاف کیاتھا کہ اس معاہدے میں پہلے سے شامل 75 ملکوں سے 31لاکھ بینک اکاونٹس کی تفصیلات شیئر کی گئی تھیں جس کےجواب میں سوئٹزرلینڈ کو 24 لاکھ سوئس شہریوں کی معلومات حاصل ہوئی تھیں۔