سوئمنگ لباس میں ’سَرفنگ‘ کرتی ماورہ حسین کو تنقید کا سامنا

سوئمنگ لباس میں ’سَرفنگ‘ کرتی ماورہ حسین کو تنقید کا سامنا


پاکستان میں ناقدین سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کی کوئی چیز آنکھوں سے اوجھل نہیں ہونے دیتے چاہے وہ اِن کی ذاتی زندگی ہی کیوں نہ ہو۔

یاد رہے کہ حال ہی میں اداکارہ اُشنا شاہ کے پہناوے پر تنقید کی گئی تھی اور اب اداکارہ ماورہ حسین کو بھی اسی قسم کی تنقید کا سامنا ہے۔

حال ہی میں ماورہ حسین نے امریکی ریاست ہوائی کے ساحل پر سرفنگ کرتے اپنی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ماورہ حسین کی جانب سے شیئر کیے گئے اس مواد میں اُنہیں مکمل مگر نا مناسب لباس میں دیکھا گیا جو کہ صارفین کو بے حد ناگوار گزرا۔

جہاں اداکارہ کو سخت تنقید کا سامنا تھا وہیں کچھ صارفین نے اُنہیں بیرونِ ملک سرفنگ کے دوران مکمل لباس پہننے پر بھی خوب سراہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں