سنی دیول کس نوجوان اداکارہ کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں؟

سنی دیول کس نوجوان اداکارہ کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں؟


بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول نے فلم انڈسٹری کے ایک نوجوان اور خوبصورت چہرے کے ساتھ بڑی اسکرین پر نظر آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سنی دیول سے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ سوال پوچھا گیا کہ’کوئی ایسی اداکارہ ہیں جن کے ساتھ کام کرنا آپ کی دلی خواہش ہو؟‘

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’مجھے عالیہ بھٹ بہت پسند ہیں اور ان کے ساتھ فلم کرنا دلچسپ ہوگا لیکن میں ان کے ساتھ بطور ہیرو کام کرنے کے بارے میں بات نہیں کر رہا‘۔

اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ کسی بھی کردار میں کام کرسکتا ہوں جیسے کہ ہم ایک ساتھ باپ اور بیٹی کے کردار میں بھی اسکرین پر نظر آ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ  نے حال ہی میں 69 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

عالیہ بھٹ کی اس کامیابی پر سنی دیول نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہت اچھی بات ہے اور عالیہ بھٹ اس ایوارڈ کی حقدار ہیں‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں