بالی ووڈ کے معروف اور سینئر اداکار سنی دیول دریشا اچاریا کے روپ میں بیٹی گھر لے آئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندرا کے پوتے اور اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول اپنی دیرینہ گرل فرینڈ دریشا اچاریا سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار سنی دیول نے بیٹے اور بہو کو نئی زندگی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن دیول اور دریشا اچاریہ کی شادی ممبئی میں ہوئی جس میں خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
کرن دیول آف وائٹ رنگ کی شیروانی زیب تن کیے گھوڑے پر روایتی انداز اپنی دلہن لینے پہنچے، بارات میں ان کے دادا دھرمیندرا اور چچا بوبی دیول بھی موجود تھے۔
دوسری جانب شادی کے اس خاص موقع پر فیشن ڈیزائنر دلہن دریشا اچاریا نے روایتی سرخ عروسی جوڑے اور ہلکے میک اپ کا انتخاب کیا۔
بعدازاں ممبئی میں استقبالیہ دیا گیا جس میں بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے بھرپور شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔