بولی وڈ انڈسٹری میں اداکاروں کے ایک دوسرے سے جھگڑے ہونا کوئی بڑی بات نہیں، تاہم دو اداکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے ایک یا دو سال نہیں بلکہ سال تک بات نہیں کی۔
یہ دو اداکار شاہ رخ خان اور سنی دیول ہیں، جنہوں نے ایک ساتھ 1993 کی کامیاب فلم ‘ڈر’ میں کام کیا تھا۔
اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد ان دونوں نے ایک دوسرے سے کوئی رابطہ نہیں رکھا۔
ان دونوں کے جھگڑے کی وجہ بھی کوئی نہیں جانتا کیوں کہ ان دونوں اداکاروں نے کبھی اس مسئلے پر کھل کر بات نہیں کی۔
تاہم اتنے سالون بعد اداکار سنی دیول نے اپنے ایک انٹرویو میں اس شاہ رخ خان سے ہوئے جھگڑے کی وجہ بتادی۔
اپنے انٹرویو میں 62 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ ‘ہم فلم ڈر کے دوران ایک سین کی شوٹنگ کررہے تھے، جہاں شاہ رخ کو مجھ پر خنجر سے حملہ کرنا تھا، اس سین کے متعلق میرے اور فلم کے ہدایت کار یش چوپڑا کے درمیان بحث ہوگئی، میں نے انہیں سمجھایا کہ میں فلم میں ایک کمانڈو آفسر بنا ہوں، میرا کردار بےحد فٹ ہے تو پھر کیسے ایک لڑکا مجھ پر اتنی آسانی سے حملہ کرسکتا ہے؟ مجھے یہ سین خاصہ پسند نہیں آیا
سنی دیول نے مزید بتایا کہ ‘یش چوپڑا اور شاہ رخ خان دونوں فلم کے سیٹ پر مجھ سے ڈرتے تھے، کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ میں صحیح کہہ رہا ہوں’۔
سین کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ ‘یش چوپڑا مجھ سے بڑے تھے تو ان کے احترام میں، میں نے سین شوٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، لیکن پھر اپنے دونوں ہاتھ جیب میں ڈال لیے، لیکن اس حرکت سے میری پینٹ پھٹ گئی’۔
یاد رہے کہ فلم ‘ڈر’ کی ہدایات اور پروڈکشن دونوں یش چوپڑا نے کی تھی، فلم میں سنی دیول نے ہیرو جبکہ شاہ رخ خان نے ولن کا کردار نبھایا تھا، جوہی چاولا فلم میں ہیروئن بنی تھیں۔
شائقین نے سنی دیول کے کردار سے زیادہ فلم میں شاہ رخ کے کام کو پسند کیا۔
شاہ رخ سے 16 سال تک کوئی رابطہ نہ رکھنے کے حوالے سے سنی نے بتایا کہ ‘ایسا نہیں ہے کہ میں نے بات نہیں کی، بس میں زیادہ لوگوں سے ملتا جھلتا نہیں ہوں، تو ہماری کبھی ملاقات نہیں ہوئی، تو بات کرنے کی بات ہی نہیں تھی’۔
یاد رہے فلم ‘ڈر’ میں شاہ رخ خان کا منفی کردار آج تک ان کے کیریئر کا سب سے بہترین کردار مانا جاتا ہے