سنگاکارا پاکستان کی 8 سالہ سامعہ کی کرکٹ صلاحیتوں سے متاثر


سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکارا پاکستان کی 8 سالہ سامعہ افسر کی کرکٹ کی تکنیکی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہیں۔

چند روز قبل ای ایس پی این کرک انفو کے  ٹوئٹر  پیج پر 8 سالہ پاکستانی سامعہ افسر کی بیٹنگ پریکٹس کی ویڈیو  شیئر کی گئی جس میں ان کی بیٹنگ کی بہترین صلاحیتوں کو سراہا گیا اور ان کے بیٹنگ اسٹائل کو کمار سنگاکارا سے تشبیہ دی گئی۔

ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ کہیں سری لنکا کے سابق کپتان سنگاکارا اور بھارتی ویمن کرکٹر سمرتی مندھانا کے بعد 8 سالہ  سامیعہ افسر تو نہیں۔

ESPNcricinfo

@ESPNcricinfo

For the second day in a row, a young girl’s batting talent has left us floored.

Kumar Sangakkara. Smriti Mandhana. Is 8-year-old Samia Afsar next? 😍

Embedded video

254 people are talking about this

ایسے میں کمارسنگاکارا سامعہ افسر کی سوشل میڈیا پربیٹنگ کرنے کی ویڈیو دیکھ کر تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

سنگاکارا نے کہا کہ  ینگ ٹیلنٹ کی تکنیک مجھ سے بہت بہتر ہے، کرکٹ میں ایسا ٹیلنٹ دیکھنا بہت اچھی چیز ہے، اس عمر میں ایسا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں،  میرے خیال میں بیٹنگ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

ESPNcricinfo

@ESPNcricinfo

For the second day in a row, a young girl’s batting talent has left us floored.

Kumar Sangakkara. Smriti Mandhana. Is 8-year-old Samia Afsar next? 😍

Embedded video

Kumar Sangakkara

@KumarSanga2

Can’t get over how good this little player is. Much better technique than mine already. So encouraging to see such talent in cricket

83 people are talking about this

‏واضح رہے کہ سامعہ افسر پہلی مرتبہ  اپنے والد کے ہمراہ 2018 میں لاہور قلندرز کے پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام میں ٹرائیلز دینے پہنچی تھیں جنہوں نے ایک بہترین کرکٹر بننے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے سامعہ افسر کی ہر سطح پر معاونت اور رہنمائی کرنے کا اعلان کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں