سندھ ہائی کورٹ نے کراچی شہر سے 15 روز میں عوامی مقامات پر لگائے گئے بل بورڈز، ہورڈنگز، بینرز اور پوسٹرز ہٹانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں عوامی مقامات پر لگائے گئے بل بورڈز، ہورڈنگز پر پابندی کے کیس پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے بعد عدالت نے 15 دن میں شہر کے تمام بل بورڈز، ہورڈنگز، بینرز، پوسٹرز ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میئر، ڈپٹی کمشنرز پبلک مقامات سے بل بورڈز سمیت تمام اشتہارات ہٹوا دیں۔
عدالت نے کنٹومنٹ ایگزیکٹو کو بھی حکم پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ، ایس ایس پیز کے ذریعے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرائیں۔
عدالت نے مزید حکم دیا کہ احکامات پر عمل درآمد کرکے تمام انتطامیہ رپورٹ پیش کریں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔