کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریڈار پر سندھ کیشوگر ملیں بھی پرآگئیں، سندھ کی8شوگر ملوں پر ایف بی آر کے افسران تعینات کردیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سندھ کی شوگرملوں میں ایف بی آرکے چئیرمین اور ممبر آپریشن آئی آر کی اجازت سے افسران تعینات کیے گئے ہیں کیونکہ ایف بی آر کی جانب سے اس ضمن میں مرتب کردہ آڈٹ انکوائری رپورٹ میں اس بات کاانکشاف ہوا تھا کہ شوگر ملز گنے سے حاصل ہونے والی چینی کو کم ظاہرکررہے ہیں، ڈیٹا کی جانچ پڑتال میں معلوم ہواکہ مارکیٹ میں فروخت کی جانے والی چینی اصل پیداوار سے کہیں زیادہ ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شوگر ملز مالکان اپنی سیلز کو کم دیکھا کر ٹیکس چوری کررہے ہیں۔
تعینات شدہ ایف بی آر کی ٹیم ملوں میں چینی کی پیداوار اور اس کی فروخت کی نگرانی کرے گی، ذرائع نے بتایاکہ یہ فیصلہ گذشتہ برسوں میں شوگر ملوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کی گئی ٹیکس چوری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سندھ کی شوگرملوں میں ایف بی آرکے چئیرمین اور ممبر آپریشن آئی آر کی اجازت سے افسران تعینات کیے گئے ہیں کیونکہ ایف بی آر کی جانب سے اس ضمن میں مرتب کردہ آڈٹ انکوائری رپورٹ میں اس بات کاانکشاف ہوا تھا کہ شوگر ملز گنے سے حاصل ہونے والی چینی کو کم ظاہرکررہے ہیں۔
ڈیٹا کی جانچ پڑتال میں معلوم ہواکہ مارکیٹ میں فروخت کی جانے والی چینی اصل پیداوار سے کہیں زیادہ ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شوگر ملز مالکان اپنی سیلز کو کم دیکھا کر ٹیکس چوری کررہے ہیں۔