سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت دن بدن کم ہونے لگی


سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی صلاحیت دن بدن کم ہونے لگی۔

صوبہ سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ یومیہ 9450 سے گھٹ کر 5123 پر آگئی جب کہ  کورونا کا ٹیسٹ کرنے اورگھر گھر جاکر نمونے لینے والا 30 فیصد عملہ  مہلک وائرس کا شکار ہوچکا ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی مجموعی صلاحیت 13650 یومیہ ہے۔

کراچی میں 15، حیدرآباد اور سکھر میں2،2 جب کہ لاڑکانہ میں ایک لیبارٹری کورونا ٹیسٹنگ کررہی ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث 1269 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 80446 تک پہنچ چکی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں