کراچی: سندھ کے محکمہ تعلیم نے طویل عرصے سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق ضلع بے نظیر آباد کے مستقل غیر حاضر اساتذہ میں سے متعدد کے بیرون ملک جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ تعلیم نے بتایا کہ قواعد کےخلاف بیرون ملک جانے والے اساتذہ کا ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق شہید بےنظیرآباد کے بیرون ملک جانے والے غیر حاضراساتذہ کا ریکارڈ ایف آئی اے نے دے دیا ہے، ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔