سندھ حکومت کا بس اڈوں کو کراچی سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا بس اڈوں کو کراچی سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ


کراچی: سندھ حکومت نے بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں موجود تمام بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جارہا ہے اور شہر سے بس اڈوں تک شٹل سروس چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہیوی گاڑیوں کی وجہ سے بھی شہریوں کو تکالیف کا سامناہے اور اس سے سڑکوں پر بھی دباؤ بڑھتا ہے، تمام بس اڈوں (انٹر سٹی) کو کراچی شہر سے باہر منتقل کیا جارہا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بس ٹرمینل میں مزید جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، کراچی بس ٹرمینل پر  پولیس کی چیک پوسٹ بھی بنائی جا رہی ہے جب کہ  کینٹ اسٹیشن، صغیر شہید روڈ، ایم اے جناح روڈ اور الکرم اسکوائر سے بس اڈوں تک شٹل سروس چلائی جائے گی۔

شرجیل میمن نے متعلقہ حکام کو  ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اقدامات کیے جائیں اور ایسے اقدامات کیے جائیں کہ ٹرانسپورٹرز کو نقصان نہ ہو اور مسافروں کو ریلیف مل سکے۔


اپنا تبصرہ لکھیں