سندھ حکومت میں مداخلت سے متعلق شاہ محمود قریشی کا اہم بیان سامنے آ گیا


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وفاق سندھ حکومت میں کوئی چھڑ چھاڑ نہیں کرے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے اراکان اسمبلی سے کہتا ہوں آپ کے ذہن میں کوئی تشویش نہیں ہونی چاہئے، سندھ کے ماضی کے کردار کو سب تسلیم کرتے ہیں، ہم صوبائی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فروغ نسیم نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

اب اس غیر جمہوری حکومت کو چلنے نہیں دیں گے: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ بڑی سنجیدگی اور دیانت داری سے بلاول سے کہتا ہوں کہ کسی کے دباؤ میں آکر سندھو دیش کی باتیں نہ کریں، پیپلز پارٹی وفاق کی بات کرتی ہے، چیئرمین بلاول کو سندھ کارڈ کی باتیں کرنا مناسب نہیں دیتا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ایک سندھی انشاء اللہ پاکستان کا ساتھ دے گا، کیا مہاجروں نے پاکستان کے لیے ہجرت نہیں کی؟ کیا مہاجروں نے پاکستان بنانےکے لیے قربانیاں نہیں دیں، اپنی جائیدادیں نہیں چھوڑیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق سندھ حکومت میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرے گا۔

کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 58 ممالک نے پاکستان کے نقطہ نظر کو مانا، یہ سب بڑی کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر قانون کا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کشمیر کے مسئلے کو پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے، دنیا دیکھے گی کہ 27 تاریخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عمران خان کشمیر کی آواز پیش کریں گے۔

انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر آپ عدالت جانا چاہتے ہیں تو عدالت جائیں، تاثر گیا کہ پروڈکشن آرڈر کشمیر کے مسئلے پر فوقیت حاصل کر گیا، ہمیں آئین کا احترام تھا، ہے اور رہے گا اور ہمیں ایک دوسرے کو ساتھ لیکر چلنا ہے


اپنا تبصرہ لکھیں