سمیع خان کی نئی فلم ’کاف کنگنا‘ عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی


عید الفطر پر سینما گھروں میں رانگ نمبر 2 سے تہلکہ مچانے والے سمیع خان عیدالضحیٰ پر بھی ناظرین کو بہترین تفریح فراہم کریں گے۔

ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر نے فلم ’کاف کنگنا‘ کا ٹریلر جاری کردیا اور فلم رواں سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم کاف کنگنا پاکستانی لڑکے کی بھارتی لڑکی سے محبت کی لازوال کہانی ہے۔

اگرچہ تقسیم ہند کے موضوع پر متعدد پاکستانی ڈرامے اور کچھ فلمیں بھی بنائی جا چکی ہیں اور ان میں دونوں ممالک کے افراد میں محبت کو بھی دکھایا گیا ہےتاہم فلم کاف کنگنا ان فلموں سے مختلف معلوم ہوتی ہے۔

فلم کاف کنگنا تاریخی رومانوی فلم ہے جس کا انداز گزشتہ فلموں سے مختلف ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سمیع خان، اشل فیاض، عائشہ عمر، ساجد حسن، فضا علی اور دیگر شامل ہیں۔ 

فلم میں سمیع خان پاکستانی لڑکے جب کہ اشل فیاض بھارتی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

اس کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں عائشہ عمر، ساجد حسن، فضا علی اور دیگر شامل ہیں۔

فلم کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے تعاون سے ریلیز کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں