سمندری طوفان گیمی سے تائیوان میں 2 افراد ہلاک، 266 زخمی

سمندری طوفان گیمی سے تائیوان میں 2 افراد ہلاک، 266 زخمی


سمندری طوفان گیمی فلپائن کے بعد تائیوان سے ٹکرا گیا ہے، سمندری طوفان گیمی کے باعث تائیوان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک اور 266 زخمی ہو گئے ہیں۔

تائیوان میں آج بھی مسلسل دوسرے روز اسکول، دفاتر اور کاروبار بند جبکہ ٹرین سروس بھی معطل ہے۔

تمام ڈومیسٹک پروازیں اور 185 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ تقریباً 5 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہے۔

حکام کے مطابق تائیوان کے سمندر میں تنزانیا کے پرچم والا کارگو جہاز ڈوب گیا، جہاز ڈوبنے سے عملے کے 9 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے سمنرر میں ٹینکر ڈوبنے سے تیل سمندر کی سطح پر پھیل گیا، عملے کے 16 افراد کو بچالیا گیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب چین کے جانب بڑھنے والے طوفان کے باعث صوبے فوجیان اور زیجیانگ میں بارشوں، سیلاب کے الرٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں