سمانتھا پربھو کو نئے روپ میں دیکھ کر مداح پریشان

سمانتھا پربھو کو نئے روپ میں دیکھ کر مداح پریشان


بھارت کی خوبصورت اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کو نئے روپ میں دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔

گزشتہ دہائی میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 100 بھارتی ستاروں کی فہرست میں شامل ہونے والی اداکارہ سماتنھا پربھو ممبئی میں ایک تقریب کے دوران نظر آئیں، پاپارازی فوٹوگرافر نے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمانتھا نے تقریب کے دوران سیاہ لباس پہنا ہوا ہے، اپنے کھلے بالوں کے ساتھ انہوں نے محدود زیورات بھی پہنے ہوئے ہیں۔

تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی مداحوں نے انہیں دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا، بعض نے کہا کہ سمانتھا پہچانی نہیں جارہی تھیں، جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے ان کے وزن کم کیے جانے پر حیرانی کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

ایک صارف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ سمانتھا نے شاید متعدد سرجریز کروائی ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے معصومیت اور  اصل خوبصورتی کھودی۔

 سمانتھا رتھ پربھو جلد ہی ’سٹیڈل ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گی، جو کہ ’سٹیڈل‘ یونیورس میں بھارتی سیریز ہے، جسے اصل میں پریانکا چوپڑا اور رچرڈ میڈن نے پیش کیا تھا۔

اس ماہ کے شروع میں ’سٹیڈل: ہنی بنی‘ کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا، جس میں ورون دھون اور سمانتھا کے علاوہ دیگر اہم کردار بھی نظر آئیں گے۔ یہ سیریز 7 نومبر کو پرائم ویڈیو پر ریلیز  کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں