سلینا گومز کا ایک مرتبہ پھر گلوکاری چھوڑنے کا عندیہ

سلینا گومز کا ایک مرتبہ پھر گلوکاری چھوڑنے کا عندیہ


امریکی اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز نے ایک مرتبہ پھر اپنا کیریئر تبدیل کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 31 سالہ سلینا گومز نے اشارہ دیا ہے کہ ان کی اگلی البم آخری ہوسکتی ہے جس کے بعد وہ گلوکاری کو خیرباد کہہ سکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں سلینا گومز نے کہا کہ وہ اداکاری کے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کا میوزک کیریئر اتفاق سے شروع ہوا تھا۔

اس سے قبل سال 2021ء میں بھی سلینا گومز نے اپنی گلوکاری کے مستقبل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس حوالے سے آخری کوشش کرنا چاہتی ہیں۔ انہیں لگتا ہے لوگ انہیں سنجیدہ نہیں لیتے۔

ایک گفتگو کے دوران سلینا گومز کا کہنا تھا کہ جب لوگ آپ کو سنجیدگی سے نہ لے رہے ہوں تو گلوکاری کرتے رہنا مشکل ہوتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ بہت سے لوگ ہیں جو میرے میوزک کو پسند کرتے ہیں اور اس کے لئے میں ان کی شکرگزار ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں