بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں لارنس بشنوئی گروہ کا ایک رکن گرفتار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے 7 مئی کو محمد رفیق چوہدری نامی شخص کو راجھستان سے گرفتار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں شوٹرز کو مالی مدد فراہم کی تھی۔
پولیس کے مطابق محمد سلمان خان کے گھر پر فائرنگ سے قبل رفیق چوہدری نے حملہ آوروں سے ایک ملاقات کی تھی جس میں اس نے حملہ آوروں کو بتایا تھا کہ بشنوئی گروہ کے لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے انہیں یہ ٹاسک دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد رفیق چوہدری نے حملہ آوروں کو موٹر سائیکل اور مکان کرائے پر لے کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس کے سلسلے میں یہ پانچویں گرفتاری ہے جو عمل میں لائی گئی ہے جبکہ اس کیس میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہیں۔