سلمان خان کے گھر پر حملے سے قبل گینگسٹر نے شوٹرز کو 9 منٹ کی تقریر میں کیا کہا؟

سلمان خان کے گھر پر حملے سے قبل گینگسٹر نے شوٹرز کو 9 منٹ کی تقریر میں کیا کہا؟


بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر پر حملے سے پہلے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے  بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے شوٹرز کے لیے 9 منٹ کی ایک موٹیویشنل تقریر کی تھی۔

ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی طرف سے بنائی گئی چارج شیٹ کے مطابق، انمول بشنوئی نے شوٹرز و گپتا اور ساگر پال سے کہا تھا کہ’یہ کام اچھے طریقے سے انجام دینا، اس کام کے مکمل ہوتے ہی ایک تاریخ رقم ہو جائے گی‘۔

گینگسٹر نے شوٹرز سے یہ بھی کہا کہ’تم لوگ ایک مذہبی کام کرنے جا رہے ہو‘۔

انمول بشنوئی نے مزید کہا کہ’ یہ کام کرتے وقت گھبرانا بالکل نہیں کیونکہ یہ کام تم لوگ معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے کر رہے ہو‘۔

گینگسٹر نے گپتا اور ساگر پال کو بشنوئی گینگ کے کام کرنے کا ایک انداز بتاتے ہوئے کہا کہ ’ہم جب بھی کوئی ایسا کام کرنے جاتے ہیں تو گَن کا میگزین خالی کر دیتے ہیں اس لیے تم لوگ بھی جب سلمان خان کے گھر کے باہر پہنچو تو گَن کا میگزین خالی کر دینا‘۔

انمول بشنوئی نے شوٹرز کو ہدایت دی کہ ’گولیاں اس طرح چلنی چاہیئں کہ سلمان خان ڈر جائے اور وہاں جاتے ہوئے تم لوگوں کو بے خوف  نظر آنا چاہیے اس لیے نہ ہیلمٹ مت پہننا‘۔

واضح رہے کہ رواں سال 14 اپریل کو 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی۔

اس واقعے میں ملوث مبینہ شوٹر وکی گپتا اور ساگر پال سمیت 6 افراد اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ان میں سے ایک نے یکم مئی کو پولیس کی حراست میں خودکشی کرلی تھی۔

ممبئی پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی چارج شیٹ کے مطابق اداکار کو قاتلانہ حملہ کرنے والے لارنس بشنوئی گینگ کا حصہ ہیں اور انہیں اس کام کے لیے 25 لاکھ روپے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔

لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کی جان کا دشمن کیوں بنا ہوا ہے؟

یاد رہے کہ 1998 میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے راجستھان کے شہر جودھ پور میں کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا جو بشنوئی کمیونٹی کے لیے کافی اہمیت کے حامل ہیں۔

بشنوئی برادری راجستھان کے تھر کے صحرائی علاقے میں آباد ہے اور ان کا تعلق ایک ایسے ہندو مسلک سے ہے جو پیڑ، پودوں اور جانوروں کی عبادت کرتے ہیں یعنی بنیادی طور پر یہ لوگ سبزی خور ہوتے ہیں اور جانوروں کی حفاظت کے لیے اپنی جان بھی دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کیس کے سلسلے میں اداکار کو 2018ء میں 5 برس کی قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔

تاہم انہیں مختصر عرصے کے بعد ضمانت پر رہائی بھی مل گئی تھی جس کے بعد سے بشنوئی برادری ان کی جان کی دشمن بنی ہوئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں