سلمان خان کے نزدیک سب سے گھناؤنا جرم کون سا ہے؟ اداکار نے بتادیا

سلمان خان کے نزدیک سب سے گھناؤنا جرم کون سا ہے؟ اداکار نے بتادیا


بھارت کے معروف اداکارسلمان خان نے ان کے نزدیک سب سے گھناؤنا جرم کے حوالے سے بتادیا۔

گزشتہ روز ممبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ 1 سال کے بچے کے اغوا میں ملوث 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کر کے بچے کو ماں کے حوالے کردیا ہے۔

جس کے بعد سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں ممبئی پولیس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ انسان جو سب سے گھناؤنا جرم کرتا ہے وہ بچوں کی اسمگلنگ ہے، ایسے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو سخت سزا ملنی چاہئیے۔

اداکار سلمان خان نے سب کے لیے دعا لکھی کہ تمام بچے مل جائیں اور اپنے والدین کے پاس واپس چلے جائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں