ممبئی میں حال ہی میں ہونے والے ایک ایکسیڈنٹ میں بالی ووڈ کے اداکار اور سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کی کار ملوث تھی لیکن حادثے کے وقت وہ کار میں موجود نہیں تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایوش کی کار گیس اسٹیشن کی طرف جارہی تھی، اس دوران کار ایک دوسری گاڑی سے ٹکرائی جسے چلانے والا شخص نشے میں تھا۔
یہ واقعہ ممبئی کے کھار جیمخانہ کے قریب پیش آیا جب ایک نشے میں مدہوش موٹر سائیکل چلانے والے شخص نے ایوش کی کار کو ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
تاہم کھار پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے بروقت اقدام کرتے ہوئے بائیک کے ڈرائیور کو پکڑ لیا اور اسکے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ حادثے میں ایوش شرما کے ڈرائیور محفوظ رہے۔
ایوش شرما کے پرستار آئندہ ماہ کی 12 تاریخ کو ریلیز ہونے والی انکی تھرلر فلم روسلان میں انہیں ایکشن میں دیکھیں گے۔