سلمان خان کی نئی فلم کیلئے ہیروئن کا نام سامنے آگیا

سلمان خان کی نئی فلم کیلئے ہیروئن کا نام سامنے آگیا


بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی اور اگلی فلم سکندر کے لیے اداکارہ کا نام سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا مندانا کو سلمان خان کے مدِ مقابل کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کی تصدیق خود اداکارہ نے بھی کردی ہے۔

بھارتی ساؤتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا نے سلمان خان کے ساتھ کاسٹ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تفصیلات جاری کیں اور لکھا کہ میں اس پر فخر محسوس کرتی ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کا آغاز اسی ماہ شیڈول ہے جو کہ بھارت اور یورپ میں کی جائے گی، گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق فلم کا بجٹ 400 کروڑ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایکشن، تھرل اور رومانس سے بھرپور یہ فلم اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم کے ہدایتکار بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’گجنی‘ کے ہدایتکار اے آر مروگاداس اور ساجد ناڈیا ڈوالا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری میں بہترین اداکاری کے بعد رشمیکا مندانا نے 2022ء میں بالی ووڈ میں فلم ’گڈ بائے‘ سے ڈیبیو کیا تھا اور حال ہی میں انہوں نے فلم ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں