بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی ایک تازہ ترین تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ جم کے مخصوص لباس میں ورزش کے بعد کھڑے نظر آرہے ہیں۔
اس تصویر کے شیئر ہونے کے بعد سلمان خان کے پرستار عید کے موقع پر 21 اپریل کو ریلیز ہونے والی ان کی فلم کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان میں حیرت انگیز طور پر ان کے ساتھ شامل ہونے کے بعد اب سلمان خان کی عید پر نئی فلم ریلیز ہو رہی ہے، اس فلم کا نام کسی کا بھائی کسی کی جان ہے۔ فلم کی ڈائریکشن فرہاد سامجی نے دی ہے۔
بگ باس 16 کے سابق کنٹسٹنٹ اور تاجکستان کے پستہ قد گلوکار عبدو روزک نے سلمان کی جم کی تصویر پر کمنٹ کیا ’آئرن مین، ایک روز میں بھی بالکل ایسے ہی ہوجاؤں گا۔ انشا اللّٰہ‘
اداکار باتھینا اور بنی جے نے بھی سلمان خان کی فٹنس کو سراہا۔