سلمان خان کو کارتک آریان کا ’ڈھیلا کیریکٹر‘ پسند آگیا

سلمان خان کو کارتک آریان کا ’ڈھیلا کیریکٹر‘ پسند آگیا


بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان عرف سلّو بھائی کو ساتھی اداکار کارتک آریان کا نیا گانا’کیریکٹر ڈھیلا 2.0‘ پسند آگیا۔

سلمان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر کارتک آریان کی نئی فلم’شہزادہ‘ کے گانے’کیریکٹر ڈھیلا 2.0‘ کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نےگانے کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کارتک آریان اور فلم ’شہزادہ‘ کی پوری ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

کارتک آریان نے سلمان خان کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سب کا بھائی سب کی جان‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’ شہزادہ کا سویگ سے سواگت کرنے کے لیے بہت شکریہ‘۔

سلمان خان کو کارتک آریان کا ’ڈھیلا کیریکٹر‘ پسند آگیا

کارتک آریان نے مزید لکھا کہ’آپ کی طرف سے حوصلہ افزائی اور محبت ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے‘۔

واضح رہے کہ یہ گانا 2011ء میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’ریڈی‘ کے گانے ’کریکٹر دھیلا‘ کا ریمیک ہے۔

کارتک آریان نےاپنے نئے گانے’کیریکٹر ڈھیلا 2.0‘ سے سلمان خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں