سلمان خان پردے پر ہوں یا حقیقی زندگی میں، اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور مداحوں کو قیمتی تحفوں سے سرپرائز دیتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں سلمان خان کے اپنے بہنوئی کو دیے گئے ایک تحفے کا چرچا خوب کیا جارہا ہے جو ایسا خصوصی آرٹ ورک ہے جسے سلمان خان نے تیار کیا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما نے بتایا کہ انہوں نے اور انکی اہلیہ نے بالی ووڈ کے سلطان سے درخواست کی تھی کہ انہیں انکے ہاتھ کا بنایا ہوا آرٹ ورک دے دیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ تحفہ آیت الکرسی کا آرٹ ورک ہے جو سلمان خان نے خود بنایا ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ایوش کا کہنا تھا کہ جب ہم اپنا گھر بنا رہے تھے تو ہم اس میں ایک بڑا سا آرٹ ورک لگانا چاہ رہے تھے، لہٰذا ہم نے ان سے درخواست کی تھی کہ ہم کچھ ایسا چاہتے ہیں جو ہر طرف توانائی پھیلائے جس کے بعد انہوں نے آیت الکرسی کا طغریٰ بنانے کا فیصلہ کیا جو ہمیں تحفے میں دیا۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی بہن ارپتا خان اور ایوش شرما کی 2014 میں شادی ہوئی تھی جن کے ہاں دو بچے ہیں۔