سلمان خان اور اداکارہ ریواٹھی 32 برس بعد فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

سلمان خان اور اداکارہ ریواٹھی 32 برس بعد فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے


بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور اداکارہ ریواٹھی 32 برس بعد فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اداکارہ ریواٹھی نے بگ باس 16 کی قسط میں اپنی آنے والی فلم ’سلام وینکی‘ کی تشہیر کے لیے کاجول کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی۔

سلمان خان نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ دونوں فلم ’ٹائیگر 3‘ میں 32 سال کے بعد ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے، جس میں کترینہ کیف بھی موجود ہیں۔

سلام وینکی کے ڈائریکٹر کے مطابق اداکارہ ریواٹھی ٹائیگر 3 میں گریش کرناڈ کی جگہ را چیف کے طور پر نظر آئیں گی جبکہ عمران ہاشمی ایک ولن کے کردار میں نظر آئیں گے اور فلم میں ریدھی ڈوگرا بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2023 کی عید پر ریلیز کی جائے گی۔

اس سے قبل 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لَو‘ میں سلمان خان اور ریواٹھی کی جوڑی بہت مقبول ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں